7 فروری 2015 - 21:04
عراق کو غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں۔ ابراہیم جعفری

عراقی وزیر خارجہ نےایک بار پھر کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہيں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیر خارجہ نےایک بار پھر کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ملکوں سے ہماری ضرورتیں دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے لاجسٹیک ، مالی اور اسلحہ جاتی حمایت تک محددو ہيں۔ عراقی وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے ہفتے کے روز کہا کہ عراقی فوج خود ہی دہشت گردوں سے مقابلہ کررہی ہے اور اسے زمینی جنگ میں کسی ملک کی بھی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوج کو زمینی جنگ میں کو‏‏ئي مشکل نہيں ہے ۔عراقی وزیرخارجہ  نے کہا کہ ہمیں افرادی قوت کے لحاظ سے کوئی مشکل نہيں ہے ، ہمارے عوام جہادی کارنامے انجام دے رہے ہيں اور وہ میدان جنگ میں جارہے ہیں اور شجاعت و بہادری سے شہید ہورہے ہيں اور ہمیں صرف فوج کے لئے کی مالی، سیاسی اور تشہیراتی حمایت، اور پناہ گزینوں کے لئے مدد کی ضرورت ہے۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ ہم عراق کے لئے بین الاقوامی حمایت کا انکار نہیں کررہے ہيں لیکن ابھی تک ہماری مسلح افواج کی ضروریات پوری نہيں کی گئی ہیں۔ انہوں نے عراق میں سعودی سفارتخانہ کھولے جانے کے وقت کے بارے میں کہا کہ ہم گذشتہ چار مہینے سے اس مسئلے کا جائزہ لے رہے ہیں اور شاہ عبداللہ کے انتقال سے پہلے یہ مسئلہ حتمی شکل اختیار کرچکا تھا اور ایک سعودی وفد بھی بغداد آیا تاکہ اس سے متعلق مسائل کو حتمی شکل دے اور اس وفدنے اچھا نتیجہ بھی اخذ کیا اور اب سعودی سفارتخانہ کھولنے کے لئے صرف بعض عملی اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲